پاکستانبلوچستان، گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کسانوں کو 3.2ارب کے بلا سود...

بلوچستان، گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کسانوں کو 3.2ارب کے بلا سود قرض فراہم

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کسانوں کو 3.2ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کردیئے گئے ہیں، کسان دوست اقدامات زراعت کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کریں گے۔

پیر کو گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کوئٹہ میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ جی پی آئی کے دوسرے مرحلے کے تحت 847کسانوں کو 3.2ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں 257کسانوں کو 685ملین روپے کے بلا سود قرضے دیئے گئے تھے، جو کامیاب ثابت ہوئے، اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں 35609ایکڑ رقبے پر کاشت کیلئے بلا سود قرضہ فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کسان دوست اقدامات زراعت کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کریں گے اور صوبے کی خوشحالی کو مستحکم کریں گے۔

کسانوں نے بلا سود اور آسان اقساط پر قرضوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایسا پروگرام شروع کیا اس سے غریب کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، جی پی آئی کی سہولت کاری سے کسانوں میں بلا سود زرعی قرضوں کی تقسیم شاندار حکومتی اقدام ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں