ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف خلیجی ملکوں میں موجود امریکی اڈوں پر ایران کے جوابی حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایرانی فوج کے مطابق حملے کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے اڈوں پر کئے گئے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق 3 امریکی اور برطانوی آئل ٹینکرز کوبھی نشانہ بنایا گیا ہے، ٹینکرز اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فورسز نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطی میں موجود امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بھی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، بحری بیڑے کو 4 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا، ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں آسکے تاہم سینیٹ کام نے 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں 5 امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، ایران میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری ہیں۔




