انٹرنیشنلایران کی سیاسی و عسکری قیادت ختم، پاسداران انقلاب ہتھیار ڈال دیں،...

ایران کی سیاسی و عسکری قیادت ختم، پاسداران انقلاب ہتھیار ڈال دیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیخلاف جاری فوجی کارروائیوں سے متعلق انتہائی سخت اور غیر معمولی بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48اہم سیاسی اور ملٹری شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ہتھیار ڈال دیں کیونکہ امریکا اپنے مقاصد حاصل ہونے تک فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوجی تنصیبات، فضائی دفاعی نظام اور 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ آیت اللہ خامنہ ای سمیت ایران کے اعلیٰ کمانڈرز مارے جا چکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے لیکن جنگ کے بعد وہاں جمہوریت قائم ہوگی اور بہت سی مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کی قیادت سے بھی بات کی ہے، کسی چیز کے بارے میں فکرمند نہیں، سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے تاہم ایران کیخلاف کارروائیوں کے دوران 3امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں