اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے جدید ترین ٹی پی 500 غیرعسکری یو اے وی کی...

چین کے جدید ترین ٹی پی 500 غیرعسکری یو اے وی کی پہلی پرواز

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں منعقدہ ایک نمائش میں مقامی ساختہ ٹی پی 500 بغیر انسان مال بردار جہاز دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ٹی پی 500 غیرعسکری بغیر انسان فضائی گاڑی (یو اے وی) کے ترمیم شدہ پروٹو ٹائپ نے فضائی قابلیت کی تصدیق کے لئے کامیابی سے پہلی پرواز کی ہے۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے مطابق یہ پرواز حال ہی میں چین کے صوبے شنشی کی کاؤنٹی روئی چھنگ کے ایک ہوائی اڈے پر کی گئی جو اس کی فضائی قابلیت کی تصدیق کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

تیار کنندہ کے مطابق ٹی پی 500 یو اے وی منصوبے کو بڑے پیمانے پر عمومی بغیر انسان مال بردار پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا جارہا ہے تاکہ یو اے وی  سامان کی ترسیل ، ہنگامی امدادی کاموں ، خصوصی کارروائیوں اور دیگر علاقوں میں استعمال کیا جاسکے۔

اس قسم کے مال بردار یو اے وی کا مقصد ایکسپریس ترسیلی اداروں اور مختلف نوعیت کے مختصرفاصلے کی فضائی نقل و حمل کی ضروریات کو کم لاگت اور ذہین حل کی مدد سے پورا کرکے علاقائی ترسیل اور نقل و حمل کی خدمت فراہم کرنا ہے۔

اسے خصوصی مشنز اور ہنگامی امدادی کارروائی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ علاقائی فضائی مال بردارنقل و حمل شعبے میں مارکیٹ میں موجود خلا کو دور کرسکتا ہے۔

مال برداری کی بڑے جگہ اور مختص مال بردار نقل و حمل کے نظام کے ساتھ  ٹی پی 500 یو اے وی مال برداری اور نقل وحمل کو مئوثر انداز سے نمٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اے وی آئی سی کے مطابق ہنگامی امدادی منظرنامے میں اسے فوری طور پر خصوصی نظام اور پے لوڈ سے لیس کرکے امدادی کارروائی میں معاونت کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!