اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکبرونائی اور چین کے مابین صنعتی تکنیکی ہنر کے تعلیمی فروغ کے...

برونائی اور چین کے مابین صنعتی تکنیکی ہنر کے تعلیمی فروغ کے لیے شراکت داری

برونائی کے دارالحکومت  بندر سری بگاوان میں پانچویں بین الاقوامی چینی خطاطی نمائش میں برونائی میں چین کے سفیر شیاؤ جیانگو (درمیان) اور دیگر شرکاء چینی خطاطی کا ایک شاہکار پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بندر سری بگاوان (شِنہوا) برونائی حکومت ملک کے صنعتی شعبوں کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ ایک علم پر مبنی معیشت تشکیل دی جا سکے جو مزید غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کر سکے۔

برونائی کے وزیراعظم دفتراور مالیات و معیشت کے وزیر حاجی محمد امین لیو عبداللہ نے کہا ہے کہ برونائی۔چین مشترکہ منصوبہ ہینگی انڈسٹریز نے برونائی میں   یونیورسٹی برونائی دارالسلام، انسٹی ٹیوٹ آف برونائی ٹیکنیکل ایجوکیشن اور پولی ٹیکنک برونائی  جیسے مقامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ایک اسکالرشپ پروگرام فراہم کیاہے ۔

وزیر نے کہا کہ کل 941 طلباء نے اسکالرشپ حاصل کی ہیں یا متعلقہ مقامی تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ پروگراموں میں شرکت کی ہے۔ ان میں سے 530 طلباء کو ہینگی میں ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ باقی طلباء ابھی زیر تعلیم ہیں اور انہیں ملازمت کی پیشکش سے پہلے کام کی تربیت حاصل کرنی ہوگی۔

برونائی بورنیو کے شمالی ساحل پر واقع ایک جنوب مشرقی ایشیائی ملک ہے ۔ تیل اور قدرتی گیس سے مالا مال سلطنت نے حالیہ سالوں میں اقتصادی تنوع کی کوشش کی ہے اور مختلف شعبوں میں چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو گہرا کیا ہے۔ ہینگی انڈسٹریز برونائی اور چین کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!