اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمغربی میڈیا کے چین کی معیشت کے بارے میں غلط تصورات

مغربی میڈیا کے چین کی معیشت کے بارے میں غلط تصورات

چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے ہانگ ژو کے شانگ چھنگ ضلع میں ایک فروخت کنندہ(دائیں) ای وی پروڈکٹ کو ایک تجارتی ایونٹ کے دوران متعارف کرارہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) کچھ مغربی میڈیا کی جانب سے چین کی معیشت کے زوال کی کہانیوں پر مسلسل زور ان کے گہرے تعصب اور ایجنڈا پر مبنی رپورٹنگ کی عکاسی کرتا ہے۔

ان دعووں کے برخلاف چین کی معیشت اب بھی متحرک ہے اور طویل مدتی ترقی کے لیے تیار ہےجو تکنیکی اختراع، ماحول دوست ترقی اور اعلیٰ معیار کے کھلےپن کی بدولت ہے۔

چین کی معیشت کی صلاحیت اور لچک اس کی ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت سے واضح ہوتی ہے، اسےچاہے عالمی سطح پر مشکلات کا سامنا ہو۔

قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایاگیا کہ 2024 کے دوران چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) ایک ریکارڈ  1349.1 کھرب یوآن   (تقریباً  188.1 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا جوگزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد کا اضافہ ہے۔

چین کی رینمن یونیورسٹی کے چھانگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل اسٹڈیز کے سینئر فیلو اور لندن کے میئر کے اقتصادی اور کاروباری پالیسی کے سابق ڈائریکٹر جان راس نے کہا کہ یہ حقیقت  کہ 2024 میں امریکی معیشت کی شرح نمو 2.8 فیصد رہی، اور چین میں امریکی معیشت کی نسبت زیادہ تیز رفتار نمو نے اس دعوے کی بے وقوفی اور محض پروپیگنڈا کردار کو بے نقاب کر دیا ہے، جو امریکی میڈیا چین کی معیشت کو بحران میں اور امریکی معیشت کو بڑی کامیابی میں ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

یہ سچ ہے کہ چین کو کچھ داخلی اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ان میں سے بیشتر عارضی رکاوٹیں ہیں جو اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف جاری منتقلی کے دوران سامنے آ رہی ہیں۔

چینی حکومت نے ان مسائل سے بچنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ اپنے جامع پالیسی ٹول کٹ کا استعمال کرتے ہوئے نمو کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!