اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمیانمار میں چین۔میانمار سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر چینی کھانوں...

میانمار میں چین۔میانمار سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر چینی کھانوں کے کورس کا آغاز

میانمار کی یونین وزیر برائے ہوٹلز و سیاحت تھیٹ تھیٹ کھائن میانمار کے بگن میں لان کانگ۔میکانگ خطے کے ممالک کے درمیان ثقافتی ورثے کے مقامات پر سیاحت کو زیادہ پائیدار بنانے کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کر رہی  ہیں۔(شِنہوا)

یانگون (شِنہوا) میانمار-چین کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر شان ریاست کے تانگ گی میں چینی کھانوں کے ایک کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔

میانمار کی وزارت ہوٹلز و سیاحت کے مطابق اس موقع پر شان ریاست کے وزیر اعلیٰ یو آنگ آنگ نے کہا کہ یہ کورس چینی کھانے پکانے کے طریقے سیکھنے کا ایک موقع ہے جو چینی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ چینی کھانے پکانے کی مہارت خوراک کی خدمت کے شعبے میں مزید اہم ہو جائے گی جو سیاحت کی صنعت کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تربیت حاصل کرنے والے افراد چینی کھانوں کے بارے میں قابل قدرعلم اور مہارت حاصل کریں گے اور ان پر زور دیا کہ  کہ وہ منظم طریقے سے مطالعہ کریں، اپنی مہارت کو بانٹیں اور جو کچھ سیکھا ہے اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

وزارت ہوٹلز اور سیاحت کے نائب وزیر یو فیو زا سو نے کہا کہ یہ کورس میانمار-چین کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!