تنزانیہ کے زنجبار میں چینی طبی ٹیم کے ڈاکٹروں نے مقامی لوگوں کو مفت طبی خدمات فراہم کیں۔(شِنہوا)
دارالسلام(شِنہوا) تنزانیہ کے زنجبار میں 34ویں چینی طبی ٹیم کے مفت کلینک ہفتہ سے 5 ہزار سے زائد مقامی رہائشیوں نے فائدہ اٹھایا جو جمعہ کو اختتام پذیر ہوا۔
جنوبی انگوجا علاقے کے کیتوگانی اسپتال میں منعقدہ مفت کلینک نےمقامی لوگوں کو ضروری طبی خدمات فراہم کیں۔
4روزہ ایونٹ کے دوران چینی ماہرین نے مقامی طبی عملے کے ساتھ مل کر متعدد شعبوں میں مکمل تشخیص اور علاج فراہم کیا، ان میں انٹر نل میڈ یسن، سرجری، یورولوجی، امراض نسواں،امراض چشم ، روایتی چینی ادویات، دندان سازی، ناک، کان اور گلے کے امراض شامل تھے۔
علاج حاصل کرنے کے بعد کئی رہائشیوں نے چینی ڈاکٹروں کا ان کی غیر معمولی طبی مہارت اور لگن پر بہت شکریہ اداکیا۔
طبی کیمپ نے نہ صرف زنجبار کے رہائشیوں کو ضروری صحت کی خدمات فراہم کیں بلکہ صحت کے شعبے میں چین اور زنجبار کے درمیان تعاون کو بھی مضبوط کیا۔
مفت کلینک ہفتہ زنجبار معیشا بورا فاؤنڈیشن کی دعوت پر منعقد کیا گیا تھا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link