چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر ژانگ ژو میں ژانگ ژو جوہری بجلی گھر منصوبے کے پہلے پیداواری یونٹ (دائیں) کا ایک منظر۔(شِنہوا)
فوژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں ژانگ ژو جوہری بجلی گھر منصوبے کے پہلے پیداواری یونٹ سے تجارتی آپریشن شروع کردیا گیاہے۔
چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے مطابق یہ مقامی طور پر تیار کردہ تیسری نسل کے ری ایکٹر ہوالونگ ون کی تعمیر میں ایک اہم پیشرفت ہے، چین اپنی مختلف نوعیت کی توانائی کو بہتر بنانے اور اپنے دوہرے کاربن کے اہداف کو پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ہوالونگ ون ری ایکٹر اعلیٰ ترین عالمی حفاظتی معیارات پر پورا اترتا ہے اور ملک کی جدید جوہری توانائی کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کا نمائندہ ہے۔
ژانگ ژو جوہری بجلی گھر منصوبہ سے 6 ہوالونگ ون جوہر ی بجلی گھر یونٹس قائم کئے جاسکتے ہیں۔
ہوالونگ ون جوہری بجلی گھر یونٹ سالانہ 10 ارب کلو واٹ۔ آورز سے زائد بجلی پیدا کرتا ہے جس سے درمیانے ترقی یافتہ ممالک میں 10 لاکھ افراد کی سالانہ پیداوار اور گھریلو بجلی کی ضروریات پوری ہوسکتی ہے۔
یہ سالانہ 31 لاکھ 20 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور سالانہ 81 لاکھ 60 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے مساوی ہے۔
