چینی وزارت تجارت (ایم او سی) نے 28 امریکی اداروں کو ملک کی برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے 28 امریکی اداروں کو ملک کی برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرلیا ہے جس کا مقصد قومی سلامتی و مفادات کا تحفظ اور عدم پھیلاؤ کے عزم سمیت عالمی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے۔
وزارت تجارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہےکہ 28اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاءبرآمد کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے جس میں جنرل ڈائنامکس،ایل 3 ہیریس ٹیکنالوجیز اور انٹیلی جنٹ ا یپی ٹیکسی ٹیکنالوجی شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی جاری برآمدی سرگرمی بھی فوری طور پر روک دی گئی ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ بعض صورتوں میں برآمد کی ضرورت کے تحت برآمد کنندہ کو منظوری کی درخواست دینا ہوگی۔
وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی پالیسی کو مستقل طور پر فروغ دیتی رہے گی ۔ مختلف کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گی اور تجارت میں قواعد وضوابط کی پاسداری کو فروغ دے گی۔
