وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ولا کے ایئرپورٹ پر عملے کے ارکان چین کی جانب سے بھجوایا گیا ہنگامی امدادی سامان لے جارہے ہیں- (شِنہوا)
پورٹ ولا(شِنہوا)چینی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی ہنگامی امدادی سامان کی کھیپ وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ولا پہنچ گئی ہے۔
35 ٹن امدادی سامان میں خیمے،فولڈنگ بیڈ،سولر لائٹس،خوراک،پانی صاف کرنے والے آلات اور طبی سازوسامان شامل ہیں۔
سامان کی حوالگی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وانواتو میں چین کے سفیر لی مِنگ گینگ نے کہا کہ ہم یہ بات گہرائی سے سمجھتے ہیں کہ حالیہ زلزلے نے بہت نقصان کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین بروقت بحالی میں معاونت کے لئے وانواتو کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
وانواتو کے نگران وزیر اعظم چارلوٹ سلوائی بھی تقریب میں شریک تھے جنہوں نے اپنے ملک کی جانب سے چینی امداد کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس امداد سے وانواتو کی بحالی کا عمل آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
17 دسمبر کو پورٹ ولا میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔زلزلے سے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link