اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین میں آبادی کی بڑھتی عمر کے باعث ریٹائرمنٹ کی عمر میں...

چین میں آبادی کی بڑھتی عمر کے باعث ریٹائرمنٹ کی عمر میں بتدریج اضافہ

چین کےشہر تھیان جن کے ہیشی ضلع کے ثقافتی مرکز میں بزرگ شہری ایک چینی موسیقی کا آلہ ایرہو بجانا سیکھ رہے ہیں ۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر میں بتدریج اضافے کا فیصلہ بدھ کو نافذ ہوگیا جو 70 سال سے زائد عرصے میں پہلی ردوبدل ہے۔

چینی قانون سازوں نے ستمبر میں اس فیصلے کو منظور کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ یکم جنوری 2025 سے 15 سال کے دوران مردوں کے لئے قانونی ریٹائرمنٹ کی عمر بتدریج 60 سے بڑھا کر 63 سال کردی جائے گی جبکہ خواتین کیڈرز اور خواتین بلیو کالر ورکرز کے لئے یہ عمر بالترتیب 55 سے بڑھا کر 58 اور 50 سے بڑھا کر 55 کردی جائے گی۔

2030  سے ماہانہ فوائد حاصل کرنے کے لئے ضروری بنیادی پنشن شراکت کا کم از کم عرصہ بتدریج 15 سال سے بڑھا کر 20 سال کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ لوگوں کو پنشن شراکت کے کم از کم سال تک پہنچنے کے بعد رضاکارانہ طور پر 3 سال سے زیادہ عرصے سے قبل ریٹائر ہونے کی اجازت ہوگی۔

نئی پالیسیاں افراد کو یہ اجازت بھی دیں گی کہ اگر وہ آجروں کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچ جاتے ہیں تو وہ ریٹائرمنٹ کو بعد کی تاریخ تک ملتوی کرسکتے ہیں لیکن اس طرح کی تاخیر 3 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

اصلاحات کے پیچھے چین کی آبادی کے ڈھانچے میں 4 بڑی تبدیلیاں کار فرما ہیں جن میں متوقع عمر میں اضافہ، سکول کی تعلیم کے زیادہ سال، بڑھتی عمر اور کام کرنے کی عمر کی آبادی میں کمی شامل ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین میں اوسط عمر 78.6 سال تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ چین ایک معتدل عمر رسیدہ معاشرے میں داخل ہو چکا ہے۔ 2023 کے اختتام تک ملک میں 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 29 کروڑ 70لاکھ  افراد تھے جو کل آبادی کا 21.1 فیصد ہیں۔

اندازوں کے مطابق چین میں 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 2035 تک 40کروڑ سے تجاوز کر جائے گی جو مجموعی آبادی کے 30 فیصد سے زیادہ ہے۔

ریٹائرمنٹ اصلاحات اور مجموعی آبادیاتی رجحان کے مطابق چین متعدد شعبوں میں پالیسی میں ردوبدل کا ایک سلسلہ بنا رہا ہے۔

بدھ سے نافذ العمل نظر ثانی شدہ قواعد کے مطابق  درمیانی یا ہیوی بس یا ٹرک ڈرائیور لائسنس کے لئے درخواست دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 60 سے بڑھا کر 63 کردی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!