اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمین لینڈ عہدیدار کا قومی اتحاد کو آگے بڑھانے کے لئے مربوط...

مین لینڈ عہدیدار کا قومی اتحاد کو آگے بڑھانے کے لئے مربوط کوششوں پر زور

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ اور چینی کوومن تانگ کے سابق چیئرمین ماینگ جیو ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک عہدیدار نے جمعرات کے روز آبنائے تائیوان کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ قومی اتحاد اور احیا کے حصول کے لئے ٹھوس کوششیں کریں اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں۔

یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے تائیوان کے ہم وطنوں کے نام نئے سال کے پیغام میں کہی۔

سونگ تاؤ نے کہا کہ 2025 میں مین لینڈ نئے دور میں تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے پارٹی کی مجموعی پالیسی پر مکمل طور پر عملدرآمد کرے گا، ایک چین کے اصول اور 1992 کے اتفاق رائے پر قائم رہے گا اور "تائیوان کی آزادی” کے خلاف ٹھوس اقدامات کرےگا۔

 2024 میں مین لینڈ نے جزیرے کے ساتھ تبادلوں کو وسعت دی اور کامیابی سے آبنائے کے پار لوگوں کو قریب کیا۔ سونگ تاؤ نے کہا کہ آبنائے کے ہم وطنوں نے اپنے اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ وہ قدرتی طور پر تاریخی اور ثقافتی رشتوں سے ایک دوسرے کے قریب ہیں اور ایک ایسا خاندان تشکیل دیتے ہیں جو ایک ساتھ مل کر مشکل حالات کامقابلہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مین لینڈ نے تائیوان کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود میں بھی اضافہ کیا، انہیں اور تائیوان کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے پالیسیوں اور اقدامات کو بہتر بنایا اور آبنائے میں مربوط ترقی کو فروغ دیا۔

سونگ تاؤ نے کہا کہ گزشتہ سال علیحدگی پسندوں اور مداخلت کی کوشش کرنے والی بیرونی قوتوں کو روکنے کے لئے موثر کوششیں کی گئیں، اس طرح قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرتے ہوئے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام برقرار رکھا گیا۔

سال 2025 جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح اور جاپانی نوآبادیاتی حکمرانی سے تائیوان کی آزادی اور مادر وطن میں شمولیت کی 80 ویں سالگرہ ہے۔

چینی قوم کے مجموعی مفادات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سونگ تاؤ نے آبنائے کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ تاریخی ذمہ داریاں نبھائیں اور قومی احیا اور ملک کے مکمل اتحاد کے لئے مل کر کام کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!