اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبرازیل میں پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

برازیل میں پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

برازیل میں دریائے پیراگوئے کے کنارے آگ بجھانے کے لئےجانے والے فائر فائٹرزہیلی کاپٹرمیں سوار ہورہے ہیں۔(شِنہوا)

ساؤپولو(شِنہوا)برازیل کی بحریہ نے گزشتہ روز  دریائے ٹوکانٹنز سے مزید 2 لاشیں نکال لی ہیں جس سے شمالی برازیل میں 22 دسمبر کو منہدم ہونے والے پل کے باعث مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔

5 افراد تاحال  لاپتہ ہیں۔ یہ  حادثہ ٹوکانٹنز اور مارنہاؤ ریاستوں کو ملانے والی شاہراہ پر جوسیلینو کوبٹشیک ڈی اولیویرا پل پر پیش آیا تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایگنشیا برازیل کے مطابق نیوی کے غوطہ خور، پولیس اور فائر فائٹرز کی مدد سے متاثرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پل گرنے سے کم از کم 10 گاڑیاں دریا میں گرگئیں جن میں 25 ہزار لٹر کیڑے مار ادویات اور 76 ٹن سلفورک ایسڈ لے جانے والے3 ٹرک بھی شامل تھے۔

نیشنل واٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پانی کے نمونوں کی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ پانی میں کوئی کیمیائی مادہ نہیں پھیلا۔

نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نے حادثے کی وجوہات پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!