چین کے جنوب مغرب شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر شی گازے کی ٹِنگری کاؤنٹی میں بیس کیمپ سے قومولانگما پہاڑ کا خوبصورت منظر-(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)قومولانگما پہاڑ کے چینی حصے میں 2024 کے دوران 13ہزار764 غیر ملکی سیاح آئے جو 2023 میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے دوگنا ہے۔ یہ چین کی ویزا پالیسیوں میں نرمی کے بعد بین الاقوامی سیاحت کے فروغ کی ایک قابل ذکر علامت ہے۔
چین کے جنوب مغرب شی زانگ خود مختار خطے کی ٹِنگری کاؤنٹی کے ادارہ سیاحت وثقافت کے مطابق یہاں آنے والے زیادہ تر سیاحوں کا تعلق سنگاپور، ملائیشیا، جرمنی اور فرانس جیسے ممالک سے ہے۔
چین نے 38 ممالک کے مسافروں کو یکطرفہ آزاد ویزا رسائی فراہم کی ہے جس میں 30 دن تک قیام کی اجازت دی گئی ہے۔ چین نے اہل غیر ملکی مسافروں کے لئے ویزے کے بغیر منظورشدہ مختصر قیام کی مدت 72 گھنٹے اور پھر 144 گھنٹے سے بڑھا کر 240 گھنٹے کر دی ہے جس سے نئے سال میں مزید بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کی توقع ہے۔
بیلاروس سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح دمتری افونین نے 2024 کے اواخر میں اپنے دوستوں کے ساتھ قومولانگما پہاڑ کے خوبصورت علاقے کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شی زانگ میں نقل و حمل اور رہائش دونوں بہت آسان ثابت ہوئے ہیں۔
شی زانگ نے 2023 میں وبائی امراض کے دوران عائد سفری پابندیوں کو ختم کر دیا تھا اور علاقہ بین الاقوامی سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا تھا۔ اسی سال کوہ قومولانگما کے خوبصورت علاقے میں تقریباً 6 ہزار 500 غیر ملکی سیاح آئے۔
چین-نیپال سرحد پر واقع قومو لانگما پہاڑ 8840 میٹر سے زیادہ بلندہے جس کا شمالی حصہ شی زانگ میں واقع ہے۔
