چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن کے شہر چھانگ چھون میں فا-ہونگ چھی کے کارخانے میں ایک کارکن فا-ہونگ چھی ای ایچ7 نئی توانائی گاڑی(این ای وی) کو ٹیسٹ کر رہا ہے-(شِنہوا)
چھانگ چھون(شِنہوا)چین کی سرکردہ کارساز فا گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی کار برانڈ ہونگ چھی کی سالانہ فروخت کا حجم 2024 میں پہلی مرتبہ 4 لاکھ یونٹس سے تجاوز کرگیا۔
کمپنی کے مطابق گزشتہ سال ہونگ چھی کی فروخت ریکارڈ 4لاکھ 11 ہزار 777 پر پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 17.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔کمپنی نے مسلسل 7 سال مثبت ترقی کی۔
قابل ذکر طور پر نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت 43.7 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار ہوگئی۔
ہونگ چھی چین کی مشہور سیڈان گاڑیوں کا برانڈ ہے جس کا مطلب سرخ پرچم ہے۔1958 میں قائم کردہ برانڈ کی گاڑیاں قومی تقریبات کی مناسبت سے ہونے والی پریڈز میں استعمال ہوچکی ہیں۔
اس کی پیداواری کمپنی فا گروپ 1953 میں جی لِن صوبے کے شمال مشرقی شہر چھانگ چھون میں قائم ہوئی جو چین کی گاڑیوں کی صنعت کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔
2024 میں گروپ نے گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 32 لاکھ یونٹس کا حجم عبور کیا جس کی آمدن 550 ارب یوآن(76.5 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگئی۔
