اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسردیوں میں ماہی گیری کی تقریب چینی سیاحوں کی توجہ کا مرکز...

سردیوں میں ماہی گیری کی تقریب چینی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

ہیڈ لائن:

 سردیوں میں  ماہی گیری کی  تقریب چینی سیاحوں کی  توجہ کا مرکز بن گئی

جھلکیاں:

حئی لونگ جیانگ، چین میں سردیوں کی ماہی گیری کی تقریب سیاحوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ داچھنگ شہر میں منگولین خودمختار کاؤنٹی ڈوربوڈ کی لیان ہوان جھیل کےمختلف مناظر

تفصیلی خبر:

چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے داچھنگ شہر کی منگولین خودمختار کاؤنٹی ڈوربوڈ، میں برفاب لیان ہوان جھیل پر سردیوں کی ماہی گیری کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ ڈوربوڈ میں برفاب جھیل میں  ماہی گیری کی ثقافت ایک ہزار سال سے زائد عرصے سے  چلی آرہی ہے۔

یہ بھرپور منظر حالیہ برسوں میں مچھلی کا شکار کرنے والوں کے ساتھ ساتھ  سیاحوں کی بڑی تعداد کو بھی اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ اس طرح یہ دور افتادہ علاقہ ایک مصروف سیاحتی مقام میں تبدیل ہو گیا ہے۔ماہی گیری اور شکار کی اس منفرد ثقافت کا تجربہ کرتے ہوئے سیاح برف کے کھیلوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور مقامی ذائقوں سے تیار کئے جانے والے تازہ مچھلی کے پکوانوں کے مزے بھی لے سکتے ہیں۔

سردیوں کی یہ ماہی گیری تقریب فروری 2025 کے وسط تک جاری رہے گی۔

 داچھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!