راولپنڈی پولیس نے ٹک ٹاکر لڑکی بدسلوکی و تشدد کیس میں ایک ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم محمد انیس عرف درانی کو کئی روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزم واردات کے بعد خیبرپختونخوا فرار ہوگیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر تین ملزمان اور ثنا نامی لڑکی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔




