منگل, دسمبر 2, 2025
تازہ ترین چینی"مستقبل کا شہر" شیونگ آن اُبھرتی ہوئی صنعتوں کا مرکز بن گیا

 چینی”مستقبل کا شہر” شیونگ آن اُبھرتی ہوئی صنعتوں کا مرکز بن گیا

گزشتہ برسوں میں چین کے شمالی صوبے ہیبے میں شیونگ آن نئے علاقے نے جدت پر مبنی ترقی کے قومی وژن پر فعال طور پر عمل کیا ہے۔

متعدد مراعاتی اقدامات کے ایک جامع سلسلے کے ذریعے اس علاقے نے مختلف شعبوں خاص طور پر خلائی معلومات، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور نئی مواد سازی کے میدان سے نمایاں صلاحیتوں کو اپنی جانب متوجہ کیا  تاکہ جدت طرازوں کے لئے ایک اعلیٰ معیار کا پلیٹ فارم تشکیل دیا جا سکے۔

شِیونگ آن کے ایک جدت مرکز میں بیجنگ یوڈنگ ایڈوانسڈ میٹریلز اینڈ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ نے بیجنگ کے تکنیکی وسائل کو ہیبے کی صنعتی طاقت کے ساتھ ملا کر شیونگ آن کی نئی مواد کی صنعت کو مضبوط فروغ دیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہی بی، بیجنگ یوڈنگ ایڈوانسڈ میٹریلز اینڈ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ

"شِیونگ آن کی موجودہ صنعتی پوزیشننگ ہماری کمپنی کی ترقیاتی حکمت عملی کے عین مطابق ہے۔ یہی ہمارے اپنا مرکزی دفتر یہاں منتقل کرنے کے فیصلے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

شیونگ آن میں حکام کے ساتھ ہماری بات چیت کے دوران ہمیں نہ صرف مضبوط پالیسی سپورٹ نے حوصلہ دیا بلکہ یہاں کے معروف کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے مواقع نے بھی ہمیں پرجوش کیا۔مقامی اقتصادی ماحولیاتی نظام میں شمولیت کے ذریعے ہم اپنی مارکیٹ کی رسائی کو مزید وسعت دینے کی امید رکھتے ہیں۔”

شیونگ آن نیا علاقہ اپنی مصنوعی ذہانت کی صنعت کی ترقی کو جامع طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔

اب تک ہارڈویئر، سافٹ ویئر، پلیٹ فارمز، اور آخری صارف کے آلات سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والی 80 سے زائد کمپنیوں نے اس علاقے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں جو مصنوعی ذہانت کی صنعت کے ایک کلسٹر کی بنیاد بن رہی ہیں۔

شیونگ آن ہُواچِنگ ژِیان ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ جو شِیونگ آن میں ایک سال سے بھی کم عرصے سے کام کر رہی ہے،  پہلے ہی مقامی صنعتی پارک میں متعدد شراکت داروں کے ساتھ روابط قائم کر چکی ہے۔

اس سے کمپنی کو اپنے اوپری اور زیریں سطح کے شراکت داروں کے قریب ہونے کی سہولت سے فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی چیانگ، شیونگ آن ہواچِنگ ژیان ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ

"تحقیق کرنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ شیونگ آن ایک جدید اور مستقبل کے رجحانات سے ہم آہنگ شہر ہے جس کے بلند اہداف کے حامل جامع منصوبے میں مصنوعی ذہانت ہر پہلو سے شہری تعمیرات اور آپریشن میں شامل ہوگی۔ یہ منصوبہ ہماری کمپنی کی حکمت عملی کے ساتھ بالکل مطابقت رکھتا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی اسٹارٹ اپ کمپنی کے طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ شیونگ آن ہمارے لئے درست مقام ہے اور ہم اپنی بہتر ترقی کے امکانات پر پر اعتماد ہیں۔”

شیونگ آن اس کے علاوہ ایک معاون ماحولیاتی نظام بنانے پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ بیجنگ تیانجن ہیبے کے خطے کی مربوط ترقی کو بہتر انداز میں سپورٹ کیا جا سکے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ جیان، شیونگ آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انڈسٹریل پارک ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ

"نئے دور کی جدت اور کاروباری شروعات کے لئے ایک مرکز قائم کرنے کے مقصد سے شیونگ آن نئے علاقے نے متنوع وسائل کو یکجا کیا اور بیجنگ کے ژونگ گوان چُن کی طرز پر شیونگ آن سائنس پارک کا تصور متعارف کروایا۔

یہ پارک ابتدائی اختراعی عمل اور کاروباری معاونت و رہنمائی سے لے کر محدود پیمانے پر تجرباتی جانچ اور صنعتی سطح پر عمل درآمد تک ٹیکنالوجی کی پوری ویلیو چین کو یکجا کرتا ہے تاکہ سائنسی و تکنیکی ترقی کےلئےایک مربوط ماحولیاتی نظام قائم کیا جا سکے۔”

شی جیا چوانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

شیونگ آن جدید ٹیکنالوجی کی آزمائش کا مضبوط مرکز بن رہا ہے

بیجنگ اور ہیبے کے اشتراک سے خطے میں جدت کی رفتار بڑھ رہی ہے

یوڈنگ کمپنی شیونگ آن میں نئی تحقیق اور صنعتی پیداوار کو جوڑ رہی ہے

کمپنی کے جدید حل نئی توانائی اور نئی صنعتوں کی ضرورت پوری کرتے ہیں

شیونگ آن میں نئے کاروباروں اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے لئے ماحول سازگار ہے

خطے میں تحقیق، تربیت اور صنعتی اپ گریڈیشن کے نئے ماڈل پروان چڑھ رہے ہیں

مشترکہ تعاون سے بیجنگ، تیانجن اور ہیبے میں ہم آہنگ ترقی ممکن ہو رہی ہے

 ٹیکنالوجی وسائل اور صنعتی صلاحیتوں کا سنگم شیونگ آن کو نئی راہ دکھا رہا ہے

 نیا مواد، جدت اور صنعتی ہم آہنگی مل کر مقامی معیشت کو طاقت دے رہے ہیں

 شیونگ آن مستقبل کی ٹیکنالوجی اور پائیدار صنعتوں کے لئے تجربہ گاہ بنتا جا رہا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!