منگل, دسمبر 2, 2025
تازہ ترینچین کا راکٹوں کو واپس حاصل کرنے کے لئے جال پر مبنی...

چین کا راکٹوں کو واپس حاصل کرنے کے لئے جال پر مبنی پہلا سمندری پلیٹ فارم تیار

بیجنگ(شِنہوا)چھوڑے گئے راکٹوں کو جال کے ذریعے دوبارہ حاصل کرنے کے لئے بنایا گیا چین کا پہلا سمندری پلیٹ فارم پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ ملک کے دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ لانچ کے لئے ایک اہم بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔

"لنگ ہانگ ژے” یا ’’پاتھ فائنڈر‘‘ نامی پلیٹ فارم کو چائنہ کلاسیفکیشن سوسائٹی کی تصدیق حاصل ہے، جس کی بدولت یہ ملک کا پہلا سمندری راکٹ ریکوری پلیٹ فارم بن گیا ہے جس نے ضروری کلاس اور قانونی سرٹیفکیشن حاصل کی ہیں۔

اس سے قبل اگست میں چینی کمرشل راکٹ کمپنی آئی-سپیس نے اپنے ریکوری جہاز "شنگ جی گوئی ہانگ” یا ’’سٹیلر ریٹرن‘‘ کو لانچ کیا تھا۔ 40 جمع 60 میٹر کے ریکوری ڈیک سے مزین یہ جہاز آئی-سپیس کے دوبارہ قابل استعمال مائع آکسیجن-میتھین راکٹ  ایس کیو ایکس-3 کے پہلے مرحلے کو بازیاب کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

اسی ماہ چین کے انسانی خلائی مشن کے نیو جنریشن خلائی جہاز لانگ مارچ-10 نے لانچ ہوئے بغیر انجن چلانے کا اپنا تجربہ مکمل کیا۔ اس ماڈل میں 2تشکیلات لانگ مارچ-10 اور لانگ مارچ-10 اے شامل ہیں جن میں سے دوسرا ایک قابل استعمال دو مرحلوں پر مشتمل راکٹ ہے۔

چینی راکٹ بنانے والی کمپنیاں دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹ تیار کرنے میں تیز رفتاری سے کام کر رہی ہیں۔ جون میں ایک اور کمرشل کمپنی لینڈ سپیس نے اپنے دوبارہ استعمال ہونے والے ژو چھوئے-3 راکٹ کے پہلے مرحلے کے پروپلشن سسٹم کا زمین پر انجن ٹیسٹ کامیابی سے انجام دیا۔

اب تک کئی چینی راکٹ سازوں نے عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کے اہم تجربات مکمل کر لئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!