کراکس(شِنہوا)وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تںظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیس کے نام لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی کیریبین میں فوجی دھمکیاں عالمی توانائی منڈی کےاستحکام کو خطرات لاحق کر سکتی ہیں۔
خط میں مادورو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال اگست سے لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے خلاف ہراسانی اور دھمکیاں دینے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے کیریبین میں 14 جنگی جہازوں اور 15 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کشیدگی کا ماحول پیدا کر رہی ہے جس سے علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور توانائی کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے خام تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ اقدام عالمی منڈی کے توازن کے لئے براہِ راست خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا اپنے توانائی کے ذخائر کے دفاع کے لئے پرعزم رہے گا اور اور بیرونی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا،ماضی میں بھی تیل برآمد کرنے والے ممالک میں فوجی مداخلتوں سے عدم استحکام اور صارفین وبرآمدکنندگان دونوں کے لئے نقصان دہ نتائج پیدا ہوئے ہیں۔




