منگل, دسمبر 2, 2025
انٹرنیشنلچین کی جانب سے سمندری طوفان سے متاثرہ سری لنکا کو ہنگامی...

چین کی جانب سے سمندری طوفان سے متاثرہ سری لنکا کو ہنگامی امداد کی فراہمی

کولمبو(شِنہوا)چین نے سری لنکا کو ہنگامی امداد فراہم کی ہے کیونکہ یہ جزیرہ ملک سمندری طوفان دتواہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ہونےوالے ایک بیان میں سری لنکا میں چینی سفارت خانے نے کہا  ہے کہ چین کی  انجمن ہلال احمر نے سری لنکا ریڈ کراس سوسائٹی کو ایک لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی مالی امداد فراہم کی ہے تاکہ جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی معاونت کی جا سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے ہنگامی امداد بھی جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں چینی کاروباری اداروں اور کمیونٹی گروپس نے بھی مدد کی کوششوں میں حصہ لیا ہے۔ سری لنکا میں چیمبر آف چائنیز کامرس اور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن نے امدادی کوششوں کا آغاز کیاہے جن کے ذریعے مجموعی طور پر ایک کروڑ سری لنکن روپے (تقریباً 32 ہزار 500 امریکی ڈالر) متاثرہ علاقوں کے لئے جمع کئے گئے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئےسری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈیسانائیکے نے بین الاقوامی یکجہتی کی اپیل کرتےہوئے کہا کہ وہ دوست ممالک اور بیرون ملک مقیم سری لنکن کمیونٹی سے ملک کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں تعاون کی امید رکھتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!