منگل, دسمبر 2, 2025
تازہ ترینامریکہ میں زائد محصولات، مہنگائی اور کم روزگار کے باعث گاڑیوں کی...

امریکہ میں زائد محصولات، مہنگائی اور کم روزگار کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں کمی

نیویارک(شِنہوا)گاڑیوں پر زیادہ محصولات ، مسلسل مہنگائی اور روزگار کی تنگ ہوتی مارکیٹ نے مزید امریکیوں کو اپنی خریداریوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گاڑیوں کے خریدار چھوٹی گاڑیوں کا انتخاب کر رہے ہیں، استعمال شدہ گاڑیاں خرید رہے ہیں، گاڑیوں کے لئے طویل مدتی قرضے لے رہے ہیں اور مناسب سودوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسی دوران امریکی برقی گاڑیوں (ای وی) کی مارکیٹ میں تیزی سے مندی آئی ہے جسے ستمبر میں 7 ہزار 500 امریکی ڈالر کی وفاقی ای وی ٹیکس کریڈٹ کے خاتمے نے مزید تیز کر دیا۔ اس کریڈٹ کے ختم ہونے سے لاکھوں ممکنہ فروخت متاثر ہوئیں اور صنعت پر مزید دباؤ پڑا۔

امریکی حکومت نے اپریل میں درآمدی گاڑیوں پر 25 فیصد محصول اور مئی میں آٹو پارٹس پر مزید 25 فیصد ڈیوٹی عائد کی ہے جس سے درآمدی اور ملک میں تیار کردہ دونوں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

فیڈرل ریزرو نے جاری کردہ اپنی بیج بک میں کہا ہے کہ امریکہ میں مجموعی صارف اخراجات میں اکتوبر کے اوائل سے نومبر کے وسط تک مزید کمی آئی ہے۔

نومبر میں جاری ہونےوالے مشی گن یونیورسٹی کے صارفین کے احساسات کے انڈیکس کے مطابق یہ کمی امریکی عوام کی مجموعی احتیاط پسندی کی عکاسی کرتی ہے جن میں سے بہت سے افراد روزگار کے امکانات کے حوالے سے مایوس اور مہنگائی کے باعث پریشان ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنے اخراجات میں کٹوتی کرنا پڑ رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!