اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسماحولیاتی تہذیب کی ترقی کا چینی عزم قابل تحسین ہے،سابق سربراہ یونیسکو

ماحولیاتی تہذیب کی ترقی کا چینی عزم قابل تحسین ہے،سابق سربراہ یونیسکو

ہیڈ لائن:

ماحولیاتی تہذیب کی ترقی کا  چینی عزم قابل تحسین ہے،سابق سربراہ یونیسکو

جھلکیاں:

چین کے جنوب مغربی صوبےسیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں منگل کے روز گلوبل پانڈا پارٹنرز 2024 (جی پی پی) کا آغاز ہوا ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کی سابق سربراہ نےماحولیاتی تہذیب کی ترقی کے چینی عزم کو سراہا ہے۔ آئیے اس حوالے سے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔

شوٹنگ ٹائم: 26 نومبر 2024

ڈیٹ لائن: 28 نومبر 2024

دورانیہ: ایک منٹ 23 سیکنڈ

مقام: چھنگ دو، چین

درجہ بندی: ماحولیات

شاٹ لسٹ:

1۔ گلوبل پانڈا پارٹنرز 2024 (جی پی پی) کانفرنس کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ارینا بوکووا، سابق ڈائریکٹر جنرل، یونیسکو

تفصیلی خبر:

چین کے جنوب مغربی صوبےسیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں منگل کے روز گلوبل پانڈا پارٹنرز 2024 (جی پی پی) کا آغاز ہوا۔ یہ عالمی سطح پر مکالمے اور تبادلے کا ایک اوپن ادبی فورم ہے جس کا مقصد ایک عالمی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے لئے اتفاق رائے سے مشترکہ منصوبہ بندی کرنا ہے۔

” انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی” کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس میں حکومتی ادارے، ماہرین، عام لوگ اور پانڈا شراکت داراکٹھے ہوئے۔ 30 سے زائد ممالک اور علاقوں سے 380 شرکا بھی کانفرنس میں موجود تھے۔

منگل کے روز  پروگرام میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی سابق ڈائریکٹر جنرل ارینا بوکووا نے ماحولیاتی تہذیب کی ترقی کے چینی عزم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ارینا بوکووا، سابق ڈائریکٹر جنرل، یونیسکو

”یونیسکو نے چین کے ساتھ مل کر پانڈوں کی حفاظت کے لئےکام اور معاونت کو جاری رکھا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ تعاون خطرات سے دوچار ایک نایاب ہوتی جاندار  نسل کے تحفظ کی غیر معمولی مثالوں میں سے ایک ہے۔میری رائے میں سب سے پہلے تو یہ تسلیم کیا جانا چاہئے کہ ماحولیاتی تحفظ، نایاب نسلیں یا موسم ایسے معاملات ہیں جن کی کوئی سیاسی سرحدیں نہیں ہوتیں ۔ یہ معاملات اس قسم کی حدود کے پابند نہیں ہوتے ۔

یہاں اقوام متحدہ سمیت کئی عالمی تنظیمیں موجود ہیں جیسے اقوام متحدہ کا ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) یا اقوام متحدہ کا جنگلی حیات کا فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف)۔ یہ سارے ادارے نہایت ہی غیر سیاسی انداز میں بڑے عزم اور دیانتداری سے کام کر رہے ہیں۔ میں جانتی ہوں کہ چین کے لوگ ان تنظیموں کے ساتھ بہت زیادہ تعاون  کر رہے ہیں۔”

چھنگ دو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!