چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لےجی ایتھنز میں یونان کی صدرقطرینہ سکیلاروپولو سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ایتھنز (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی نے یونان کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور باہمی حمایت کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یونان کے اپنے سرکاری خیرسگالی دورے کے دوران قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤنے ایتھنز میں یونان کی صدرقطرینہ سکیلاروپولو اور یونان کے وزیرِ اعظم کیریاکوس متسوٹاکس سے ملاقات کی اور یونان کی پارلیمنٹ کے صدر کون قسطنطائن تاسولاس سے بات چیت کی۔
سکیلاروپولو سے ملاقات کے دوران ژاؤ نے انہیں چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام اورنیک خواہشات پہنچائیں اور کہا کہ نصف صدی سے زائد عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل اورمستحکم اندازسے ترقی کر رہے ہیں۔
ژاؤ نے یہ بھی کہا کہ شی جن پھنگ اور سکیلاروپولو نے مشترکہ طور پر عالمی کلاسیکی کانفرنس کے آغاز پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے جس میں تہذیبوں کے ورثے، ترقی، تبادلے اور ایک دوسرے کی تہذیبوں سے سیکھنے کی وکالت کی گئی ہےاور یہ دونوں قدیم تہذیبوں کے احساس ذمہ داری کی عکاسی کرتے ہیں۔
سکیلاروپولو نے ژاؤ سے درخواست کی کہ وہ ان کی دل کی گہرائیوں سے نیک تمنائیں چین کے صدر شی جن پھنگ تک پہنچائیں۔ یونان کی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے اہم معاملات کا احترام اور حمایت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پیروی کی ہے جس نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور باہمی مفید تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
