اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسمندری شاہراہ ریشم کے شہروں میں تعاون کے فروغ پر کانفرنس کا...

سمندری شاہراہ ریشم کے شہروں میں تعاون کے فروغ پر کانفرنس کا انعقاد

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر وین ژو میں سمندری شاہراہ ریشم شہروں کے اثر و رسوخ پر میئرز تبادلہ کانفرنس 2023 میں لوگ شریک ہیں۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا) سمندری شاہراہ ریشم شہروں کے اثرورسوخ پر میئرز تبادلہ کانفرنس چین کے صوبے ژے جیانگ کے ساحلی شہر وین ژو میں منعقد ہوئی۔اس کا مقصد سمندری شاہراہ ریشم کے ساتھ شہروں کے درمیان باہمی مفید تعاون اور اختراع کو آسان بنانا تھا۔

ملکی اور غیر ملکی سرکاری عہدیداروں اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں سمیت تقریباً 400 شرکاء نے اجلاس میں تعاون و ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ۔ کانفرنس کی میزبانی شِنہوا نیوز ایجنسی اور مقامی حکام نے مشترکہ طور پر کی تھی۔

شرکاء نے بات چیت سے سمندری شاہراہ ریشم کے شہروں میں نئی توانائی پیدا کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مقامی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ژے جیانگ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مزید فروغ دے گا اور شہروں  کے درمیان تبادلے و تعاون کے فروغ میں سمندری شاہراہ ریشم میں پیشرفت کرے گا۔

شِنہوا کے نائب صدر لیو جیان نے کانفرنس میں کہا کہ شِنہوا بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک کا بانی ہے۔ وہ اعلیٰ معیار کے تھنک ٹینک کی تحقیق، وسائل کے اشتراک اور عالمی تبادلے کے ذریعے سمندری شاہراہ ریشم کے شہروں کے روشن مستقبل کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!