اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانآلودہ شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، ایئر کوالٹی انڈیکس800 ریکارڈ

آلودہ شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، ایئر کوالٹی انڈیکس800 ریکارڈ

صوبائی دارالحکومت پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا جبکہ بارش کے امکانات بھی کم ہو گئے۔

شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 800 سے لے کر 290 تک ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ لاہور میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈکس290 ریکارڈ  کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں بادل بغیر برسے ہی گزر رہے ہیں۔

بادل موجود ہیں تاہم ان کے برسنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10 جب کہ زیادہ سے زیادہ 25 تک جانے کے امکانات ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!