اتوار, نومبر 2, 2025
تازہ ترینفرانسیسی فلم "لی شورِست" کے گلوکار دستے کی چین کے شہر نانجنگ...

فرانسیسی فلم "لی شورِست” کے گلوکار دستے کی چین کے شہر نانجنگ میں شاندار  پرفارمنس

عالمی شہرت یافتہ سینٹ مارک چلڈرن چیمبر کوائر نے اتوار کے روز چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر نانجنگ میں ایک دل موہ لینے والا مظاہرہ پیش کیا ہے۔

ناظرین نے گروپ کے کلاسیکی نغمات کے منتخب مجموعے سے لطف اٹھایا ۔

فرانس کے شہر لیون سے تعلق رکھنے والے اس گلوکار گروپ نے پہلی بار عالمی شہرت اُس وقت حاصل کی جب اس نے مقبول فرانسیسی فلم "لی شورِست” ("دی کوائر”) میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

پرفارمنس کے دوران وقفے میں فرانسیسی گلوکاروں نے مقامی بچوں کے گلوکار گروپ کے اراکین کے ساتھ مختصر ثقافتی تبادلہ کیا ہے۔

بعد میں دونوں گروپ ایک ساتھ اسٹیج پر آئے اور مشہور چینی لوک گیت "جاسمین فلاور” کی مشترکہ پرفارمنس پیش کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (فرانسیسی): نیکولاس پورٹے، ڈائریکٹر، سینٹ مارک چلڈرن چیمبر کوائر

’’میرا ماننا ہے کہ موسیقی اور خاص طور پر بچوں کی اجتماعی گائیکی دنیا میں امن کو مضبوط بنانے کا ایک ذریعہ ہے۔یہ چینی اور فرانسیسی بچوں کو ایک دوسرے سے ملنے، اپنی مختلف خصوصیات اور مشترک قدروں کو سمجھنے اور حقیقی طور پر ایک دوسرے کو جاننے کا موقع پیدا کرتی ہے۔”

نانجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!