ہفتہ, نومبر 1, 2025
انٹرٹینمنٹفیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو...

فیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو میں انکشاف

 پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار  اور 30 برس تک ‘اسٹرنگز’ کا حصہ رہنے والے فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ  رشتے میں ان کی بھتیجی لگتی ہیں۔

حال ہی میں فیصل کپاڈیا  ایک غیر ملکی انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

  دوران انٹرویو میزبان  نے فیصل کپاڈیا سے سوال کیا کہ آپ کو کب احساس ہوا کہ آپ گانا گاسکتے ہیں ؟

جس کے جواب میں فیصل کپاڈیا نے بتایا کہ ’میں نے پہلی مرتبہ 1980 میں پاکستان کے مشہور  میوزک کمپوزر  سہیل رانا صاحب کے بچوں کے  پروگرام ’سارے دوست ہمارے‘ میں پرفارم کیا تھااور اس وقت میری عمر 9 سے 10 سال تھی‘۔

دوران گفتگو فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا کہ ’بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی  بھائی  1984 میں ہمارے  کزن کی شادی کیلئے کراچی بھی آچکے ہیں‘۔

فیصل کپاڈیا کے مطابق ’جب چنی بھائی کراچی آئے اس وقت میں نے اپنی کزن کی شادی میں  گانا گایا تھا، اس وقت چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہیں اب بالی وڈ میں بھی گانا گواؤں گا لیکن اس کے بعد چنی بھائی کا انتقال ہوگیا‘۔

گلوکار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں  نے بالی وڈ کیلئے گانے گائے، میرا بالی وڈ کا پہلا گانا یہ ہے یہ ہے میری کہانی،  اور اسپائیڈر تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!