اتوار, نومبر 2, 2025
پاکستانمحسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چور انڈر پاس منصوبوں...

محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چور انڈر پاس منصوبوں کا دورہ، پیشرفت کا جائزہ لیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تعمیراتی کاموں میں اعلی معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے، معیار و رفتار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فلائی اوور اور انڈر پاس منصوبوں کی تکمیل سے مسافروں کو سہولیات میسر آئینگی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ ،تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

وزیرداخلہ نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ منصوبوں کا مجموعی طور پر 60فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل ہو جائیگا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کہ تعمیراتی کاموں میں اعلی معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے، معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!