پاکستان کیلئے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔
اجلاس میں ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1ارب ڈالرکی تیسری قسط جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20کروڑ ڈالر منظور کئے جائیں گے، یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔




