ہفتہ, نومبر 1, 2025
پاکستانگلگت بلتستان کی ترقی پاکستان کی ترقی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت...

گلگت بلتستان کی ترقی پاکستان کی ترقی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، آصف زرداری

صدر آصف زرداری نے گلگت بلتستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں معدنیات، پانی و سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، خطے کو اپنی ایئر لائن ملنی چاہئے، سی پیک ملکی ترقی کا مظہر ہے، فیز ٹوکامیابی سے جاری ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔

ہفتے کو گلگت بلتستان کے 78 ویں یوم آزادی پر گلگت بلتستان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی جبکہ انہوں نے پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہمیں آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947ء میں آپ نے جہاد کر کے پاکستان میں الحاق کیا، 1947ء کی جنگ میں خطے کے1700جوان شہید ہوئے، جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام نے مذہب کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ شمولیت اختیار کی، آج میرا دل آپ کا پیار دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے، یہ میرا گھر ہے، اور آپ سب میرے پڑوسی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پہلے دور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر کو ختم کرکے بادشاہت کا خاتمہ کیا اور سول انتظامیہ کا نظام دیا، شہید بینظیر بھٹو نے یہاں سول حکومت کا ڈھانچہ بنایا، جبکہ 2008میں بننے والی ہماری حکومت نے آپ کو قانون ساز اسمبلی کا تحفہ دیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں یہاں کے پانی سے بجلی بنائی جاسکتی ہے، یہاں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیںجن کیلئے کام کیا جانا چاہئے، یہاں کے پہاڑ معدنیات سے مالا مال ہیں جو ہمارا سرمایہ ہیں، خطے کی ہر وادی میں سکول ہونا چاہئے، گلگت بلتستان کو اپنی ایئر لائن ملنی چاہئے جس جہاز میں یہاں آیا وہ اتنے مہنگا نہیں، سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اگر گلگت بلتستان کی اپنی ایئرلائن بن جائے تو کیا ہرج ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کر رہا ہے، گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں،آج کا زمانہ کمیونیکیشن کا زمانہ ہے، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ بھارت میں آج مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، اسی لئے آج احساس ہوتا ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال نے ہمارے لئے جو کام کیا، اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے جبکہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت ملنے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!