اتوار, نومبر 2, 2025
پاکستانغیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی، طورخم سرحد جزوی طور...

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی، طورخم سرحد جزوی طور پر کھول دی گئی

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے طورخم سرحد کو جزوی طور پر کھول دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق سرحد صرف افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی کیلئے کھولی گئی ہے جبکہ تجارت اور عام آمدورفت تاحکم ثانی بند رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سینکڑوں افغان شہری طورخم امیگریشن سینٹر پہنچ چکے ہیں جہاں عملہ دستاویزی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں افغانستان جانے کی اجازت دے رہا ہے۔

حکام کے مطابق تجارتی سرگرمیوں و پیدل آمدورفت کی مکمل بحالی بارے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!