چین ، دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ اسٹاک ایکسچینج کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی اسٹاک ایکسچینجز میں اندراج شدہ کمپنیوں کے خالص منافع میں 2024 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اضافہ ہوا ہے۔
جمعرات تک 5 ہزار 368 پبلک ٹریڈ کمپنیوں نے سہ ماہی اعدادوشمار جاری کئے تھے جن کا جولائی سے ستمبر کے دوران خالص مشترکہ منافع 15.2 کھرب یوآن (تقریباً 213.7 ارب امریکی ڈالرز) رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 4.9 فیصد اور گزشتہ سہ ماہی سے 3.9 فیصد زائد ہے۔
جنوری سے ستمبر کے دوران ان اندراج شدہ اداروں کی کاروباری آمدن 526.4 کھرب یوآن جبکہ خالص منافع 44.3 کھرب یوآن رہا۔ ان میں سے 2 ہزار 947 کمپنیوں کی کاروباری آمدن اور 2 ہزار 149 اداروں کے خالص منافع میں اضافہ ہوا۔
ابتدائی 3 سہ ماہی میں پبلک ٹریڈ کمپنیوں نے تحقیق و ترقی پر 11 کھرب یوآن کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.9 فیصد زائد ہے۔
