چینی بحریہ کے بحری جہاز چھی جی گوانگ اور جنگ گانگ شان 35 روزہ سمندری تربیت اور غیر ملکی دورہ مکمل کر کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ژان جیانگ شہر میں ایک فوجی بندرگاہ پر واپس پہنچ گئے۔(شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا)چینی بحریہ کے بحری جہاز چھی جی گوانگ اور جنگ گانگ شان اپنی 35 روزہ سمندری تربیت اور غیر ملکی دورے کا مشن مکمل کر کے جمعہ کو جنوبی گوانگ ڈونگ صوبہ کے ژان جیانگ شہر میں ایک فوجی بندرگاہ پر واپس پہنچ گئے۔
یہ مشن 28 ستمبر کو شروع ہوا تھا جس نے تقریباً 7 ہزار ناٹیکل میل کا سفر کیا اور اس دوران جہازوں نے بحر الکاہل اور بحر ہند کا دورہ کیا اور بحیرہ جنو بی چین، بحر اندمان اور خلیج بنگال میں بھی سفر کیا۔
اس مشن کے دوران جہازوں نے ملائیشیا اور بنگلہ دیش کا دورہ کیا، اور سنگاپور میں ایک تکنیکی قیام بھی کیا۔
اس مشن میں نیول یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے 1,300 سے زیادہ کیڈٹس اور اساتذہ نے شرکت کی جن میں کمبوڈیا سمیت 6ممالک کے 18 غیر ملکی فوجی طلباء شامل تھے۔
مشن کے دوران بیڑے نے نیویگیشن کی مہارت کی تربیت پر توجہ دی اور غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ فعال تبادلہ کیا۔
