چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کی بندرگاہ پر طلبہ اور مہم جو ٹیم آئس بریکر شوئے لونگ بحری جہاز کے سامنے تصویر بنواتے ہوئے-(شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا)چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم جو ٹیم جمعہ کو سمندری مشن پر روانہ ہوگئی ہے جو تقریباً 7 ماہ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
آئندہ مہینوں کے دوران محققین انٹارکٹکا میں چھن لنگ سٹیشن میں معاون بنیادی شہری سہولیات تعمیر کریں گے، انٹارکٹک ماحولیاتی نظام پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی تحقیق کریں گے۔ اس دوران بین الاقوامی تحقیق اور نقل و حمل پر مبنی تعاون کی سرگرمی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
یہ مہم 3 بحری جہازوں پر مشتمل ہوگی جس میں تحقیقی آئس بریکر شوئے لونگ اور شوئے لونگ 2 یا سنو ڈریگن اور سنو ڈریگن 2 کے علاوہ مال بردار جہاز یونگ شینگ شامل ہیں۔
