چین میں ترقی کے موافق اقدامات کے باعث اکتوبر میں پیداواری شعبے کی بڑھوتری بحال ہوگئی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنے پیداواری شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے منڈی تک رسائی کی تمام پابندیوں کو ختم کردیا ہے جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی طرف سے ایک تاریخی قدم ہے۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے قومی منفی فہرست کی نئی جلد جمعہ کے روز نافذ ہوگئی ہے جس میں پیداوار سے متعلق گزشتہ فہرست کی باقی ماندہ 2 اشیاء کو حذف کردیا گیا ہے۔
غیرملکی سرمایہ کاروں کی حد سے باہر مخصوص شعبوں کی اشیا کو تازہ ترین منفی فہرست میں مزید کم کرکے 29 کردیا گیا ہے۔
چین کے پیداواری شعبے کی تیار مصنوعات نے 2010 میں پہلی بار امریکہ کو پیچھے چھوڑا۔ 2023 میں چینی مصنوعات دنیا بھر کا تقریباً 30 فیصد حصہ رہیں۔ اس طرح چین مسلسل 14 سالوں تک دنیا کا سب سے بڑا پیداواری ملک رہا۔
