اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کارسازی کی صنعت میں یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفید تعاون...

چین کارسازی کی صنعت میں یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفید تعاون کا حامی ہے، وزارت تجارت

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں شنگھائی آٹو موٹیوانڈسٹری کارپوریشن کی ڈیجیٹل فیکٹری میں مسافر گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کارسازی کی صنعت میں باہمی فائدے اور قابل قبول نتائج کے لئے یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ معمول کے معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کی ہمیشہ سے حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہے یاڈونگ نے ایک پریس کانفرنس میں چینی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر یورپی یونین کے بھاری اضافی ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے تناظر میں چینی کارساز کمپنیوں کے کاروبار میں توسیع اور یورپ میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے سوالوں کے جواب میں کہا کہ چین ہمیشہ واضح اور تعاون پر مبنی رویہ برقرار رکھتا ہے، منڈی کے قائدانہ کردار اور مسابقت کی پاسداری کرتا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں متعلقہ ملکوں کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تعاون کرتا ہے تاکہ صنعت اور عالمی کارساز شعبے کے ترسیلی ذرائع کا استحکام مشترکہ طور پر برقرار رکھا جا سکے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین ماحول دوست، کم گیسوں کے اخراج کی طرف منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں کے لئے پرعزم ہے۔

بدھ سے یورپی یونین (ای یو) کے اضافی ٹیکس 5 سال کے لئے نافذ کردیئے جائیں گے۔ چین کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر حتمی ٹیکسوں کے نفاذ نے شدید مخالفت کو جنم دیا ہے۔ چین نے اس اقدام کو’’غیر منصفانہ، غیر معقول اور بے مقصد‘‘ قرار دیا ہے۔

ترجمان نے یورپی یونین کے فیصلے پر چین کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حتمی ٹیکسوں کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ یہ اقدام چینی اور یورپی صنعتوں کے بنیادی خدشات دور کرنے میں ناکام ہے اور چین اسے قبول یا منظور نہیں کرتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!