چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر یی وو کی بین الاقوامی تجارتی مارکیٹ سے ایک بھارتی تاجر (دائیں) کھلونوں کی خریداری کررہا ہے ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی اشیاء و خدمات کی بین الاقوامی تجارت کا حجم ستمبر میں تقریباً 44.8 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہے۔
ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مطابق امریکی ڈالر میں چینی اشیاء و خدمات کی برآمدات اور درآمدات بالترتیب 352 ارب امریکی ڈالر اور 280.6 ارب امریکی ڈالر رہیں جس کے باعث تجارتی منافع 71.3 ارب امریکی ڈالر رہا ۔
اشیاء کی برآمدات تقریباً 22.5 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ اشیاء کی درآمدت 16.2 کھرب یوآن رہیں جس کے باعث 626.8 ارب یوآن کا سر پلس حاصل ہوا۔
اس عرصے میں خدمات کی برآمدات 242 ارب یوآن اور درآمدات 364 ارب یوآن رہی جس سے 121.9 ارب یوآن کا خسارہ ہوا۔
