اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی بحری معیشت میں 9 ماہ کے دوران مستحکم ترقی

چین کی بحری معیشت میں 9 ماہ کے دوران مستحکم ترقی

چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں چائنہ بحری معیشت نمائش 2024 میں لوگ زیر آب کام کرنے والے روبوٹ سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بحری معیشت میں 2024 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقی ہوئی۔

وزارت قدرتی وسائل کے ابتدائی جائزے  سے معلوم ہوا ہے کہ چین کی مجموعی بحری پیداوار ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد اضافے سے 77 کھرب یوآن (تقریباً 10.8 کھرب امریکی ڈالر) رہی۔

ملک کی بحری نقل و حمل کی صنعت میں بھی بہتری کا رجحان برقراررہا اور بحری مال برداری کا حجم گزشتہ برس کی نسبت 5.6 فیصد بڑھا جبکہ مال برداری کی کاروباری آمدن میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت کے مطابق ابھرتی بحری صنعتوں کی ترقی میں تیزی آئی ہے جبکہ بحری انجینئرنگ آلات کی پیداواری صنعت نے مستحکم کارکردگی برقرار رکھی۔نئے معاہدہ شدہ بحری انجینئرنگ آرڈرز کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 167 فیصد اضافہ ہوا جبکہ باقی ماندہ آرڈرز کی تعداد 17.8 فیصد بڑھی۔

وزرات کے مطابق مجموعی طور پر بحری امور سے وابستہ اداروں کی پیداوار اور کارکردگی میں مثبت رجحانات ہوئے۔ ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران سروے میں شامل 900 سے زائد اداروں میں سے تقریباً 80 فیصد میں ملازمین کی اوسط تعداد میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافہ ہوا یا پھر ان میں استحکام رہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!