اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسگلوبل لنک | چین کے چھوٹے جزیرے کی سیاحتی ترقی کی داستان

گلوبل لنک | چین کے چھوٹے جزیرے کی سیاحتی ترقی کی داستان

ہیڈ لائن: گلوبل لنک | چین کے چھوٹے  جزیرے کی  سیاحتی ترقی کی  داستان

جھلکیاں:

 ژِیداو ٴجزیرہ ماہی گیری اور خوبصورت مناظر کے لئے مشہور ہے،اس جزیرے پر سالانہ 2 ملین سے زائد سیاح آتے ہیں۔

140 ہوٹل، 66 ریستوران اور دیگر ضروری لوازمات کے ساتھ یہ جزیرہ سیاحوں کی جنت کیوں کہلاتا ہے؟ جانئے اس وڈیو میں

شاٹ لسٹ:

1-  ژِیداو ٴجزیرہ کے مناظر

2- ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی ژیاویان، رہائشی

3- ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیو شانشان، نمائندہ، شِنہوا

4- ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی ژیاویان، رہائشی

5- ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ لی، رہائشی

تفصیلی خبر:

سمندر کے درمیان واقع  ژِیداو ٴجزیرہ کامیاب ماہی گیری اور خوبصورت مناظر کے لیے مشہور ہے۔

5 ہزار سے کم مستقل آبادی کے ساتھ یہ جزیرہ ہر سال 2 ملین سے زائد سیاحوں کا استقبال کرتا ہے۔

جزیرے کے دیہات   جاذب نظر مقامی طرز کے ہیں۔

اس  جزیر ے میں حالیہ برسوں کے دوران سیاحتی ترقی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی ژیاویان، رہائشی

"یہ ہمارے خاندان کی  چھوٹی سی  کریانہ دکان ہے۔ سیاحتی سیزن کے دوران کاروبار کافی اچھا ہوتا ہے۔ ہم اپنے گھر کوبھی مہمان سیاحوں کے رہنے کے لئے جلد کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیو شانشان، نمائندہ، شِنہوا

"میں آپ کی کاروباری کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں! کیا آپ کے آس پاس دیگر لوگ بھی سیاحت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں؟”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی ژیاوٴیان، رہائشی

"اگر کسی گھر کے سامنے ایک چھوٹا صحن ہو، تو یہ ممکنہ طور پر کریانہ اسٹور یا ہوٹل کے طور پراستعمال ہوتا ہے۔

یہ کھانے پینے کی دکانیں کامیاب ہیں کیونکہ اب سب ہی سیاحت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔”

2017میں   ژِیداو ٴ کے دلکش مقامات کے ارد گرد کی دیواریں ختم کردی گئی تھیں، اس اقدام سے گاؤں کو سیاحتی علاقے میں ضم ہونے کی اجازت ملی جس سے   ژِیداو ٴ ایک منظم  تفریح گاہ میں بدل گیا۔

جزیرے میں اس وقت 140 ہوٹل، 66 ریستوران، 8 درمیانی وسعت کی سپرمارکیٹیں اورتقریباً 100 خصوصی ناشتے کے کیفے موجود ہیں جہاں مختلف اشیاء سیاحوں کے لیے دستیاب ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وانگ لی، رہائشی

"میں چھونگ کانگ اور ہانگ کانگ سمیت بہت سے مقامات پر جا چکی ہوں اور وہاں کی کچھ مشہور قیام گاہوں کا دورہ کیا ہے۔

اس نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ ہم دیہاتی علاقوں کو کیسےترقی کے راستے پر ڈال سکتے  ہیں۔ہم  نےاپنے گھروں اور وسائل کے ساتھ  مہمان خانے قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔”

ہیکو، چین سےنمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!