اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کی حکومتی شٹ ڈاؤن کی صورت میں بہت سے ملازمین کو...

ٹرمپ کی حکومتی شٹ ڈاؤن کی صورت میں بہت سے ملازمین کو نکالنے کی دھمکی

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں واقع امریکی کیپٹل کی عمارت کابیرونی منظر-(شِنہوا)

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر حکومتی شٹ ڈاؤن ہوا تو انتظامیہ "بہت سے لوگوں” کو نوکری سے نکال دے گی۔ انہوں نے موجودہ فنڈنگ مذاکرات میں رکاوٹ  کی ذمہ داری ڈیموکریٹس پر عائد کی ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس حکومت کو شٹ ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں۔ تو جب شٹ ڈاؤن ہوگا تو چھانٹیاں کرنی پڑیں گی۔ اس صورت میں ہمیں بہت سے لوگوں کو فارغ کرنا ہوگا جو اس سے شدید متاثر ہوں گے اور ڈیموکریٹس بہرحال ڈیموکریٹس ہی رہیں گے۔

سینیٹ کے اقلیتی کی رہنما چک شومر نے ٹرمپ کی ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کا شٹ ڈاؤن ہے۔ اس کا ذمہ دار وہی ہے۔

ٹرمپ نے منگل کو ڈیموکریٹس پر غیر قانونی تارکین وطن کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کے اصرار کا بھی الزام لگایا، جس کا پیغام نائب صدر جے ڈی وینس، ہاؤس سپیکر مائیک جانسن اور سینیٹ کے ریپبلکنز نے بھی دہرایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!