اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینقومی دن کی تعطیلات کے دوران بیجنگ داشنگ ایئرپورٹ پر 13...

قومی دن کی تعطیلات کے دوران بیجنگ داشنگ ایئرپورٹ پر 13 لاکھ سے زائد مسافروں کی آمد متوقع

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع بیجنگ داشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر فن پاروں سے آراستہ راہداری سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ داشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا  کہنا ہے کہ وہ یکم تا 8 اکتوبر تک قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی آمدورفت میں نمایاں اضافے کی توقع رکھتا ہے۔

ایئرپورٹ 7 ہزار 925 پروازیں چلانے کا منصوبہ رکھتا ہے اور تقریباً 13 لاکھ 8 ہزار مسافروں کو سنبھالنے کی توقع ہے جو بالترتیب گزشتہ سال کی نسبت 4.6 فیصد اور 6.1 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بین الاقوامی سفر کے حوالے سے بھی ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کی آمدورفت متوقع ہے۔

ملکی سطح پر تعطیلات کے دوران سفر کی بنیادی وجوہات خاندانی ملاقاتیں اور سیاحت ہیں جن میں دریا ئےیانگسی طاس، دریائے پرل طاس اور چھنگ دو-چھونگ چھنگ خطے کے درمیان سفری راستوں پر خاصی طلب دیکھنے میں آ رہی ہے۔بین الاقوامی سطح پر اوساکا، سیئول، ٹوکیو، کوالالمپور اور دوحہ جیسے مقامات زیادہ مقبول ہیں۔

ستمبر 2019 میں کھلنے کے بعد سے اب تک داشنگ ایئرپورٹ 18 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مسافروں کو سہولت فراہم کرچکا ہے اور 13 لاکھ 40 ہزار سے زائد پروازیں نمٹا چکا ہے۔ فی الحال 70 ایئرلائنز اس ہوائی اڈے سے آپریٹ کر رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!