اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین کے قومی دن پر ایچ کے ایس اے آرحکومت کے زیر...

چین کے قومی دن پر ایچ کے ایس اے آرحکومت کے زیر اہتمام پرچم کشائی اور استقبالیہ تقریب کا انعقاد

چین کے جنوبی ہانگ کانگ کے  گولڈن باؤہینیا سکوائر میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ  پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کی حکومت  کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے جنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت نے بدھ کے روز عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ منانے کے لئے پرچم کشائی اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

پرچم کشائی کی تقریب بدھ کی صبح گولڈن باؤہینیا سکوائر میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور چین کا قومی پرچم اور ایچ کے ایس اے آر کا پرچم لہرایا گیا۔

تقریب میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین لیونگ چھون- یِنگ، ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی، ایچ کے ایس اے آر میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژو جی، ایچ کے ایس اے آر میں مرکزی عوامی حکومت کے قومی سلامتی کے تحفظ کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈونگ جنگ وے، ایچ کے ایس اے آر میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر چھوئی جیان چھن، پی ایل اے ہانگ کانگ گیریژن کے پولیٹیکل کمشنر لائی روشن اور ہانگ کانگ کے مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ہانگ کانگ کنونشن و نمائش مرکز میں ایک شاندار استقبالیہ دیا۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا کہ چین اب بھی کھلے پن اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے جو عالمی نظم و نسق نظام کی اصلاح کے لئے چینی حکمت عملی پیش کر رہا ہے اور ایک بڑی طاقت کے طور پر اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

لی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مل کر کام کرنے، اختراع اور اصلاحات کرنے سے ہم اپنے پیارے ہانگ کانگ کو سب کے لئے مزید بہتر گھر بنا دیں گے اور مشرق کا موتی پہلے سے کہیں زیادہ چمکتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!