اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میری والدہ کوریئلٹی شو لازوال عشق بہت پسند آیا،میرے لیے اصل اہمیت میری والدہ کی رائے کی ہے۔ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا امی کو پہلی قسط پسند آئی؟ بالکل! اور انہی کی رائے اور فیڈ بیک ان کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کو شو کا تصور دلچسپ اور منفرد لگا، خاص طور پر یہ دیکھنا کہ آج کے نوجوان کیسے سوچتے ہیں اور اپنی پسند ناپسند کا اظہار کیسے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا والدہ نے شو کو صحت مند مکالمہ قرار دیا اور وہ آئندہ اقساط دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو مزاحیہ ڈراما بلبلے پسند کرنے میں بھی کئی سال لگے تھے، لیکن انہوں نے اس شو کو اتنی جلدی پسند کرلیا، اس لیے یہ شو ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
