اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ ہر انسان کے اپنے اصول و اقدار ہوتے ہیں اور انہیں ان پر قائم رہنا چاہیے، میں آج بھی اسی اصول پر عمل کرتی ہوں اور صرف وہی کام کرتی ہوں جو مجھے درست لگتا ہے، مجھے صابن کے اشتہار میں کندھے دکھانا پسند نہیں، اسی لیے بڑے برانڈ کی آفر بھی ٹھکرادی تھی۔
ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے انڈسٹری میں کام شروع کیا تب سے لیکر اس وقت تک کبھی کسی صابن کے اشتہار میں نظر نہیں آ ئی۔انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صابن کے زیادہ تر اشتہارات میں کندھے دکھائے جاتے ہیں، حالانکہ سیٹ اپ ایسا ہوتا ہے کہ بظاہر اداکار نہا نہیں رہا ہوتا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ نہا رہا ہے اور یہ مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مشہور برانڈ نے مجھے پہلی مرتبہ اشتہار کی پیشکش کی تو میں نے اپنی منیجر کو بتایا کہ مجھے یہ مناسب نہیں لگتا، اس پر منیجر نے کہا کہ اگر وہ ہر چیز کو منع کرتی رہیں گی تو آگے نہیں بڑھ سکیں گی۔
