جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ، کھلاڑیو ں نے ایل سی سی اے گراونڈ میں بیٹنگ آرڈر کی تیاری، بولرز کے اسپیلز اور فیلڈنگ کمبی نیشنز پر خصوصی توجہ دی۔
کیمپ آٹھ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
