اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلعوام کی آزادی اور خودمختاری کی امیدوں کو حقیقت میں بدلیں گی،...

عوام کی آزادی اور خودمختاری کی امیدوں کو حقیقت میں بدلیں گی، فلسطینی حکومت

فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفی نے کہا ہے کہ حکومت قومی سطح پرغزہ اور مغربی کنارے کی مکمل ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہیں، فلسطین عالمی برادری کی جنگ بندی اور امن قائم کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیراعظم محمد مصطفی نے کہا کہ فوری ریلیف ہو یاغزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے اقدامات یا پہلے سے جاری جامع اصلاحات کا سلسلہ ہو ہم ان سب کی مکمل ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہیں، قومی اداروں اور نافذ قوانین کو متحد کر کے عملی نتائج حاصل کیے جائیں تاکہ سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات بے دخلی، قبضے اور فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں ڈھال ہیں اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی سمت ایک اہم پیش رفت ہیں، جو عوام کی آزادی اور خودمختاری کی امیدوں کو حقیقت میں بدلیں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!