اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینیورو بانڈ، پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کردی

یورو بانڈ، پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کردی

پاکستان نے یورو بانڈ کی مد میں 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کردی۔ جاری بیان میں مشیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ 2015ء میں جاری کردہ 10 سالہ یورو بانڈ 30ستمبر 2025 کو میچور ہوا جس کے بعد پاکستان نے50 کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قرضوں کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالی نظم و ضبط کا ثبوت ہے، لیکویڈیٹی میں بہتری آئی ہے، عالمی اداروں نے پاکستان کی خود مختار ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، بانڈز پریمیئم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں، قرض کا جی ڈی پی تناسب 77فیصد سے کم ہو کر 70فیصد پر آگیا ہے جبکہ کل سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ 38سے کم ہو کر 32فیصد رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025ء میں قرض کے بڑھنے کی رفتار نمایاں طور پر کم رہی، عالمی سطح پر قرض لینے کی لاگت میں کمی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!