اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں12 افراد جاں...

غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں12 افراد جاں بحق

غزہ: وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کی رات کیمپ سے دو ملحقہ مکانات کو نشانہ بنایا جس میں 12 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

باسل نے بتایا کہ سول ڈیفنس کی ایک ٹیم اور مقامی رہائشیوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جب کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔   اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!